Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوجی ڈی سی ایل کےملازمین کی ریٹائرمنٹ کی رقم کا تناسب

Now Reading:

اوجی ڈی سی ایل کےملازمین کی ریٹائرمنٹ کی رقم کا تناسب
ogdcl to solve their salaries issue by themselves Supreme Court

سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کےملازمین کی ریٹائرمنٹ کی رقم کے تناسب سے متعلق کیس  میں  ایم ڈی  کو معاملہ حل کرنےکی ہدایت کردی۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا اوجی ڈی سی ایل کو آخری موقع دے رہے ہیں ۔بہتر ہے کہ  یہ خود ہی معاملے کو حل کر لیں۔ اور سپریم کورٹ نےایم ڈی کو معاملے پر ذاتی توجہ دینے کی ہدایت کردی۔۔

دوران سماعت ملازمین  کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ریٹائر منٹ کی رقم میں سے چالیس فیصد پینشن کے طور پر دیا جا رہا ہے جس کا 2002 کا نو ٹیفیکیشن ایک عبوری حکم تھا۔

 حکومتی پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو پچاس فیصد پینشن جبکہ پچاس فیصد رقم ایک ساتھ دی جائے گی ۔

 جس پر وکیل اوجی ڈی سی ایل نے کہاکہ پنشن کا تناسب تبدیل کیا تو چھوٹے ملازمین سے ریکوری کرنا پڑے گی۔تناسب تبدیل کرنے سے صرف 53 ریٹائرڈ افسران کو فائدہ ہوگا، عدالت اجازت دے تو معاملے کو ایک بار بورڈ میں لے جاتے ہیں۔

Advertisement

جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ فی الحال ہم کوئی حکم صادر نہیں کرنا چاہتے، بہتر ہے کہ اوجی ڈی سی ایل خود ہی اس معاملے کو حل کر لے۔

 جس کے بعد عدالت نے فیصلے کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر