
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 27 روز سے جاری کرفیو نےکشمیریوں پر زندگی تنگ کردی ہے، جنت نظیروادی کو دنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کوتعلیم اورمریضوں کوعلاج تک میسر نہیں ہے،بنیادی حقوق پرجبری پابندیوں نےکشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریزکردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیرکےضلع بارہ مولامیں غاصب بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک اورکشمیری نوجوان شہیدہوگیا تھا۔
بھارت نےرواں ماہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 منسوخ کر کےکشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کرکےمقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جو آج 27ویں روزبھی برقرارہے۔
بھارتی سرکارنے سری نگرمیں نئے فوجی بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز بھی تعینات کردیے ہیں۔
سری نگرسمیت مقبوضہ وادی کے تمام اضلاع میں کاروبارزندگی معطل،موبائل اورانٹرنیٹ سروسز تاحال بند ہیں۔ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ سرکاری دفاتر، بینکوں اورڈاک خانوں میں معمول کا کام بری طرح سے متاثر ہے۔
کشمیریوں کے پاس کھانے پینے کی اشیا ،بچوں کا دودھ اور ادویات بھی ختم ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News