
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے پرسیاست ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاھ نےحیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچرہ صاف کروانہ ڈی ایم سی اور میونسپل کارپوریشن والوں کا کام ہے،اگروہ سنجیدگی سے کراچی کی صفائی کروائیں ہم ان کےساتھ ہیں۔
مرادعلی شاھ نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، جو فارورڈ بلاک کی باتیں کررہے ہیں مزید وہی بتا سکہتے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاھ نے مزید کہا کہ میں حیدرآباد اے ڈی خواجہ کی والدہ کی وفات پرتعزیت پرآیا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کراچی کی صفائی کے حوالےسےاہم اجلاس ہوا تھا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں صفائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انتظامیہ اور لوکل باڈیز نے مل کر زبردست کام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فنڈ کے ساتھ ساتھ انتظامی سپورٹ دے رہا ہوں اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہورہا۔ سب نے مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ایک کروڑ روپے تک بجلی کے بل میں سندھ حکومت سے لیتی ہے۔ ڈی ایم سیز کی جانب سےتجویز دی گئی کہ کے الیکٹرک کے پولز ڈی ایم سیز میں لگے ہوئے ہیں۔ لینڈ یوٹیلائزیشن کی مدد میں ڈی ایم سیز کے لیے کرایہ لیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News