
علی زیدی
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے کراچی کی عوام، تاجربرادری، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے اشتراک سے کلین کراچی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صفائی کے لئے اسٹیک ہولڈر سے رابطہ شروع کردیا ہے جبکہ پہلا کام نالوں کی صفائی کا ہے۔
کل سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جسکے کارکنان کی رجسٹریشن کا مرحلہ بروز اتوار کو ہوگا اور 14 اگست تک تمام نالوں کی صفائی کردی جائیگی۔
انکا کہنا تھا کہ مزید بارشوں سے پہلے نالے صاف کریں گے اور کلین کراچی مہم کا انتظام اور فنڈز کی سپرویژن ایف ڈبلیو او کریگا۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کو رضاکاروں کی رجسٹریشن کے لیے کیمپ لگایا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام نالوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے حکومت سند سے پلاسٹک بیغ ختم کرانے کی درخواست بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News