
سپریم کورٹ نےلاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ مکمل کرنے کے لیے جنوری دو ہزاربیس تک مکمل کرنےکی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں چیف جسٹس عظمت سعید نے منصوبے کی تکمیل میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے استفسار کیا کہ ابھی تک منصوبہ مکمل نہیں ہوا؟ اور اب تک کتنے پیسے خرچ ہوچکے ہیں؟
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ پراجیکٹ پر 169 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، جس پرجسٹس عظمت سعید نے کہا کہ منصوبے میں تاخیرسے لاگت بھی بڑھ رہی ہے، کیا اضافی لاگت آپ ادا کریں گے؟
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے عدالت خود نگرانی کرتے ہوئے یہ منصوبہ ہرحال میں مکمل کروائے گی۔
اس موقع پرجسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ منصوبہ پچھلی حکومت نے شروع کیا تھا جو اکتوبر 2018 میں مکمل ہونا تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سبطین صاحب یہ بتائیں کب تک ٹرین چل جائے گی ہمیں تو نومبر تک ٹرین چلانے کا بتایا گیا تھا۔
جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹرسبطین فضل حلیم نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے آزمائشی ٹرین چلانے اور منصوبہ کی دیگر تکنیکی جانچ کیلئے جنوری 2020 تک مہلت مانگی۔
عدالت نے میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئےپراجیکٹ ڈائریکٹرکوجنوری 2020 تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی نگرانی اب سپریم کورٹ خود کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News