
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق سردار مسعود خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے مظفر آباد میں ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ بھارت، پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے، کراچی اور پورے ملک کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
صدر آزاد کشمیر نے مصطفیٰ کمال سے کشمیر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں۔
صدر آزادکشمیر کا مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہیں اور پاکستان کے پرچم میں دفن ہوتے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل مظفر آباد آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پاک سرزمین پارٹی( پی ایس پی ) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مودی تم کبھی ہم سے نہیں جیت سکتے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی بلکہ پورے سندھ کی طرف سے یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر آئے ہیں، آج صرف مظفر آباد میں ہی آپ کے ساتھ نہیں کھڑے، عملی طور پر جب بھی ضرورت پڑے گی ہم اس خطے میں موجود ہوں گے ۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آپ کی حمایت کا اعلان اپنے گھر میں کھڑے ہوکر نہیں کررہے، ہم یہاں اس لیے آئے ہیں تاکہ بتاسکیں کہ ہم ہر مشکل لمحے میں آپ کے ساتھ ہیں۔
پی ایس پی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس گمان میں نہیں رہناچاہیے کہ فلاں ہمارا دوست ہے، کمزور کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News