Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر پنجاب کا برطانوی ممبر پارلیمنٹ کوخط

Now Reading:

گورنر پنجاب کا برطانوی ممبر پارلیمنٹ کوخط
Governor Punjab wrote letter to British Member of Parliament

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نے آرٹیکل 370 کے حوالے سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں یہ واضح کیا گیا کے اور ٹیک 370 مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق خط میں واضح کیا گیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنا خطے میں امن کے قیام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

گورنر پنجاب  کا خط میں کہنا ہے کہ نریندر مودی نے کشمیر میں گھسنے کے لیے ایک اور چال چلی ہے۔اس کاروائی سے بھارت کے 70 سالہ جھوٹ سے پردہ اٹھ گیا اور سیاہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔بھارت کی کاغذی کاروائیوں سے کشمیر کا درجہ اور کشمیریوں کے فیصلے کو نہیں بدلا جا سکتا۔بھارت کلسٹر بم کے استعمال اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پلوامہ اٹیک کو بھی پاکستان سے منسوب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔مارچ 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو واپس کر کے امن کا پیغام بھیجا۔

انھوں نے خط میں مزید لکھا کہ پاکستان کی امن کے فروغ کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔برطانوی اور یورپی یونین کے نمائندے ہمیشہ کی طرح امن کے فروغ اور بین القوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر سایہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر