Advertisement
Advertisement
Advertisement

دبئی : وسیم اختر کی پرویزمشرف اورعشرت العباد سے ملاقات

Now Reading:

دبئی : وسیم اختر کی پرویزمشرف اورعشرت العباد سے ملاقات
Mayor Karachi meets Pervez Musharraf & Ishratul Ibad

میئر کراچی وسیم اختر نے دبئی میں سابق صدرپرویزمشرف اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وسیم اخترنےکراچی سمیت پورے صوبے کے حالات اور صورتحال سے پرویز مشرف کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو تباہ کردیا گیا ہے،کراچی کو کوئی اپنی ذمہ داری سمجھنے والا نہیں، شہر کو لاوارث کر دیا گیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف نے کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئےکہا کہ میئرکوبا اختیارہونا چاہیے، کراچی کو بہتر بنانے کے لیے میرے دور میں جو میئر کے پاس اختیارات تھے وہی اب بھی ملنے چائیے۔

وسیم اخترسے ملاقات میں عشرت العباد نے  بھی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وسیم اختر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس سلسلے میں تجاویز بھی پیش کیں۔

سابق گورنر نے کہا کہ وفاق کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی میں کردار ادا کرے ، میئر کراچی بولے، مسائل کے عارضی حل کے بجائے مستقل بنیادوں پرحل تلاش کرنا ہوگا۔

Advertisement

اس سے قبل کراچی میئر وسیم اختر نے کلفٹن میں واقع ارب فاریسٹ پارک دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس کا پیسہ کراچی میں خرچ نہیں ہوتا ،کراچی شہر پورے ملک کو چلاتا ہے،بھیک نہیں مانگ رہا،کراچی کو فنڈز چاہئیے۔

کراچی میئرکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ہر ضلع میں پارکس بنائے ہیں، اس شہر کو پیسے واپس چاہئے، اس سے قبل کراچی سےکچرا اٹھتا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا تھا کہ سڑکوں کا حال دیکھ لیں، ہم سب کو مل کرکراچی کے مسائل کو حل کرناہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر