
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے۔ مئیر کراچی بلدیہ عظمی کا ایکسٹرنل آڈٹ کروالیں دودوھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے آجائے گا۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں شپنگ لاجسٹک کی تقریب سے وفاقی وزیرعلی حیدرزیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئی شپنگ پالیسی لیکر آرہے ۔بحری اُمور سے متعلق بہت چینلجزز کا سامنا ہے۔
علی زیدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کا اندرونی طور پر آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ ملازمین کی درستگی کا معلوم ہوسکے،
وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے وہ جو کررہاہے وہ ٹھیک ہے۔
تقریب سے چیئرمین کے پی ٹی ریئرایڈمرل جمیل اختر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاجسٹک ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے۔ گوادرسی پیک پاکستان ملک کی ترقی میں نئی راہیں گامزن کریگا۔
تقریب میں شپنگ لاجسٹک سے تعلق رکھنے والے تاجروں سمیت مختلف کمپنیوں کے وفود نے بھی شرکت کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News