Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالقادر کے انتقال پرآرمی چیف،وزیراعظم سمیت دیگرعہدے داران کااظہارافسوس

Now Reading:

عبدالقادر کے انتقال پرآرمی چیف،وزیراعظم سمیت دیگرعہدے داران کااظہارافسوس
condolence on abdul qadir death

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنرعبدالقادر کےانتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی ، نیول چیف ایڈمرل، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگرعہدے داران نے افسوس کا اظہارکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مایہ ناز کرکٹر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا ہے جس نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ عبدالقادر کی وفات نے دوست سے محروم کردیا، جس کا صدمہ ہے، وزیراعظم نے غم زدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم اسپورٹس مین اور انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ عبدالقادر مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے ، آمین۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کرکٹرعبدالقادر کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم انسان اور اسپورٹس مین سے محروم ہوگیا، اللہ عبدالقادر کو جوار رحمت میں جگہ دے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرکٹر کی وفات پر شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر نے کرکٹ کے شعبے میں خدمات سر انجام دیں، دنیائے کرکٹ ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہوگئی، وزیر خارجہ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

 صدر مملکت عارف علوی نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ عبدالقادر کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

https://www.youtube.com/watch?v=czQVvSwtEzo

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر