Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھوٹکی مندر میں توڑپھوڑ،50افراد کےخلاف مقدمہ درج

Now Reading:

گھوٹکی مندر میں توڑپھوڑ،50افراد کےخلاف مقدمہ درج
Gotki temple case, case registered against 50 people

پولیس نےگھوٹکی میں گزشتہ روز طالب علم کی جانب سے استاد پر توہین مذہب کے الزام کے بعد ہند واقلیت کی عبادت گاہ  میں توڑپھوڑ کرنے والےافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کےمندر میں توڑپھوڑ کے الزام میں  50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ شہرمیں معمولات زندگی بحال ہوگئی ہےاور بازار اور دکانیں کھل گئی ہیں۔

گزشتہ روز گھوٹکی میں مبینہ طور پر توہین مذہب کےواقعےکےبعد حالات کشیدہ ہوگئےتھے۔ پولیس نےایک طالب علم کےوالد کی شکایت پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اسکول پرنسپل کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی تھی۔

مقدمےکےاندراج کےبعدعلاقےمیں احتجاج کیاگیااورحالات خراب ہوگئےتھے،مظاہرین نےایک مندرپرچڑھائی کی کوشش کی اوراسکول کی عمارت کوبھی نقصان پہنچایاتھا۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمدکاکہنا ہےکہ  ہنگامہ آرائی کےالزام میں 50 سے زائد افرادکےخلاف مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ  مل  کر مندر کا دورہ بھی کیا ہےاور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ احمد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعدحالات کشیدہ ہونےکےبعدشہرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے  جبکہ پولیس کامختلف علاقوں میں گشت جاری ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس نےنجی اسکول کے پرنسپل کے خلاف نازیبا کلمات کی ادائیگی کےالزام پرمقدمہ درج  کر کے گزشتہ روز پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر