Advertisement
Advertisement
Advertisement

6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

Now Reading:

6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ
Firdous Ashiq Awan ‏Conference

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے 6ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلامک یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی  حصار ہے،کشمیریوں سے ہمارا اٹل رشتہ ہےاور ہم کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیری عوام ایک ماہ سےزائدعرصےسےکرفیومیں محصورہیں، اس وقت مواصلاتی نظام سےکٹےہوئےہیں، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوگئی ہے ، جہاں ادویات اورخوارک نہیں، بچے بلک رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کو اپنے گھروں میں قید اوران پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے، کسی کو انسانیت کی تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ایک حصے کو درد ہوتو دوسرا محسوس کرتا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام مسلم امہ کو درپیش مسائل کو سمجھتے ہیں، مظلوم کشمیری او آئی سی سے زیادہ توقع کرتا ہے ، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے ، کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر آوازبلند کرتے رہیں گے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بندوقوں کے سائے میں کشمیریوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا، کشمیری اپنے خون سے داستان لکھ رہے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر پر خاموش ہے۔

معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا کہ وزیراعظم جرات اوربہادری سےکشمیریوں کےوکیل بن کرسامنےآئے، کشمیریوں کوان کےگھروں میں قیداورزمین تنگ کردی گئی ہے، جمہوریت کا دعویدار اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر