پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور اسکی ترقی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم و حوصلے کی تعریف بھی کی جبکہ اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے کسی بھی خطرے سے پاکستانی فضائی حدود کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
