Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی نالائقی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو

Now Reading:

حکومت کی نالائقی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو
گندم

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم اس حکومت کی نالائقی کو مزید برداشت نہیں کر سکتے ہیں ، نا اہل حکومت کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  نیب کا کالا قانون آمر پرویز مشرف کا بنایا ہوا ہے، یہ حکومت بھی حکومت نیب کے زور اوردباؤ پرچل رہی ہے اور آج بھی نیب کو پولیٹیکل انجئیرنگ کیلئے ہی استعمال کیاجارہاہے، سیاسی انتقام نیب سےشروع ہوتاہےاورنیب پرختم ہوتاہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ نااہل اور نالائق وزیراعظم نے ملک میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیاہے، وہ اپنےسیاسی مخالفین کو قیدی بنارہا ہے اور اپنےملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہےہیں، دوسری جانب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، جب مزدوروں کے لئے کوئی ریلیف نہیں توارب پتیوں کے لئے اسکیمیں کیوں لائی جارہی ہیں۔

خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر اہم موقع پر ہی کوئی نہ کوئی گرفتاری عمل میں آتی ہے، میں عید کی نماز پڑھنے مظفر آباد جا رہا تھا تو رات کے اندھیرے میں فریال تالپور کو اسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا، ایک اور اہم موقع پر مریم نواز کو گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر