Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھارادر میں عمارت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی

Now Reading:

کھارادر میں عمارت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی
Kharadar House roof collapse

کھارادر میں پرانی عمارت کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ ان کی 2 کم سن بیٹیاں زخمی ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارا در میں ایک مخدوش عمارت کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں عمارت میں رہائش پذیر خاندان اس کی زد میں آگیا،حادثے میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور علاقہ مکینوں کی مدد سے امدادی کام شروع کیا۔

رضا کاروں نے ایک الماری کے نیچے دبی دو بچیوں کو بحفاظت نکال کر سول اسپتال منتقل کیا، جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب دختر اکرم اور 8 سالہ ثنیہ کے نام سے ہوئی ہیں۔

Advertisement

ایس ایچ او کھارادر انسپکٹر نے بتایا کہ جاں بحق میاں بیوی کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا، دیوی بائی بلڈنگ 100 سال سے زائد پرانی ہے جسے کافی عرصہ قبل مخدوش قرار دے دیا گیا تھا اور مذکورہ خاندان کو عمارت خالی کرنے کو کہا گیا تھا لیکن وہ لوگ غربت کے باعث وہاں رہائش پزیر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر