
مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری نگرکی شاہراہوں، گلیوں میں آصف غفورکے پوسٹرز، ہینڈ بلز لگائے گئے ہیں، پوسٹرز پر کشمیریوں کے لئے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کی تحریر درج ہے.
ڈی جی ائی ایس پی آر کے پوسٹر پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور واویلا شروع کر دیا.
ماضی میں بھارتی جنرل نے اطلاعات کی رسائی کےمحاذ پرآئی ایس پی آر کی جیت کا اعتراف کیا تھا، بھارتی جنرل کااعتراف تھا کہ اطلاعات کی رسائی کے محاذپر بھارت کوشکست ہوئی.
تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹ کو مقبوضہ کشمیرکےعوام لائف لائن سمجھتے ہیں.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News