Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند کے بجائے ممبئی میں اتر گیا کھلونا، فواد چوہدری

Now Reading:

چاند کے بجائے ممبئی میں اتر گیا کھلونا، فواد چوہدری

بھارت کا خلائی  مشن ناکام ہونے کے بعد  بھارتی اسپیس مرکز سےمودی کےمایوس ہوکر چلےجانےپر فواد چوہدری نے      ردعمل دیتے ہوئے  کہا    کہ ’’افسوس میں یہ لمحہ دیکھ نہ سکا‘‘۔

  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  بھارت کے ناکام خلائی مشن پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ مودی سیٹیلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے وہ سیاست دان نہیں، خلانورد ہوں، انہوں نے کہا کہ جوکام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے 900 کروڑروپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے پوچھنا چاہیے۔

ایک اور  ٹوئٹ  میں   فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹرول مجھے ایسے   دھمکا رہے ہیں جیسے ان کےچاند مشن کو میں نے ناکام بنایا ہو، بھائی کیا ہم نےکہا تھا کہ 900 کروڑ لگاؤ ان نالائقوں پر؟ اب صبرکرو اور سونےکی کوشش کرو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جوکام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے ممبئی میں اتر گیا کھلونا، اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور لینڈنگ سے چند منٹ پہلے خلائی مشن کے سگنل منقطع ہوگئے ،اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جبکہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں۔

 دوسری   جانب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق بھارت کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کےقطب جنوب پر  لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر