
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ائیر فورس کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی کے نکیال اور رکھ چڑی سیکڑ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بھاری فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے۔
بھارتی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کےلئے نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو بھارتی فوج نے نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اگست کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوگئے تھے، فائرنگ سے تین شہری زخمی اور تین گھر بھی تباہ ہوئے تھےجبکہ 15 اگست کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News