
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج تک اپنا ذریعہ آمدن نہیں بتایا لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ اوران کے اہلخانہ کا نام نیب انکوائری میں شامل تھا۔اگر نیب انکوائری کےموقع پر گرفتاری کرتا ہےتو پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کیوں نہیں ہوتی ۔
سعید غنی نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،پیپلزپارٹی کے سب لوگوں کو گرفتارکرلیں مگر نیب اپنا کوئی معیار مقرر کرے۔
سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج تک اپنا ذریعہ آمدن نہیں بتایا،عمران خان نے تسلیم کیاکہ بنی گالہ بےنامی پراپراٹی ہے تو پھر فریال تالپور اور علیمہ خان کےلیےپیمانہ الگ کیوں ہے ،یا پھر آصف زرداری اور جہانگیر ترین کے لیے پیمانہ الگ کیوں ہے؟
سعیدغنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کا جنازہ نکل گیااس پر بات نہیں ہورہی نہ ہی کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی پر بات ہورہی ہے۔ کشمیر پر قومی یکجہتی کامظاہرہ ہوناچاہیےاور مہنگائی کےعذاب سےنکالنےکے لیے تجاویز لی جانی چاہیے۔
وزیراطلاعات سندھ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ کتوں کےکاٹنےکےبڑھتے واقعات قومی مسئلہ ہے، دیگر صوبوں میں شاید لوگوں کو کتے نظر نہیں آتے۔ویکسین کی کمی پورے ملک میں ہے،اینٹی ریبیز ویکسین اوپن مارکیٹ سےلےرہے ہیں۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کتوں کو پکڑنے کی ذمہ داری کے ایم سی اور بلدیاتی اداروں کی ہے، نالائق لوگ ہرچیز کو پیپلزپارٹی کےساتھ جوڑ دیتےہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ بلدیات سندھ نے کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئر کو آوارہ کتوں کے خلاف موثر مہم شروع کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News