Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امورخارجہ کا نواں اجلاس

Now Reading:

وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امورخارجہ کا نواں اجلاس
Shah Mehmood Qureshi chairing 9th Foreign Session

حکومت پاکستان نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا نواں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ خارجہ سیکریٹریز ، ماہرین بین الاقوامی تعلقات سمیت وزارت خارجہ کے سینیر حکام نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ ء جنیوا اور اس دوران ہونیوالے اعلیٰ سطحی روابط کی تفصیلات سے آگاہ کیا

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے جاری مشترکہ بیان میں اٹھاون ممالک کی واضح حمایت کا سامنے آنا پاکستان کے لیے اور باالخصوص نہتے کشمیریوں کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے

 مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں معصوم انسان گذشتہ تینتالیس روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement

 مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کے موقف کی توثیق ہوئی، اپوزیشن رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے کرفیو زدہ علاقوں کے دورے کی اجازت کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اجلاس میں رواں ماہ کے آخری عشرے میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی گئی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے معصوم انسانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےبھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی عدالت بھی مودی حکومت کے اقدام سےخائف ہے

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلے سےکشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر