پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹربیونلز کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد میڈیا ٹریبونلز بھی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے قائم کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو خاموش کروانے کی کوششیں کی گئیں، ان میڈیا ٹریبونلز کا مقصد بھی صرف مخالف اور تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا سینسرشپ کے بد ترین دور سے گذر رہا ہے، پیپلز پارٹی کسی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی۔
اپنے بیان مین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مخالفوں کو نشانہ بنانے کی مہم پر ہے، حکومت سیاسی مخالفوں کی طرح تنقید کرنے والوں کو بھی جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بھی مودی کے چیلوں کی طرح کام کر رہی ہے، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کا کام شہریوں کو آن لائن حراسان کرنا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی آزادیٔ صحافت کی علمبردار ہے، موجودہ حکومت کو کسی قیمت پر آزاد یٔ صحافت کو نشانہ نہیں بنانے دیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے، صوبوں کا حق کھا رہا ہے، غیر جمہوری قوتوں کو 18 ویں ترمیم برداشت نہیں ہو رہی، ماضی کی طرح آج بھی وفاق خطرے میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
