
صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرےکا 45واں دن ہے اور پانچ اگست کے بعد پوری پاکستانی قوم کشمیر کے لئے متحد ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قید میں رکھا ہوا ہے وہاں ہسپتال قبرستانوں میں بدل چکے ہیں اور نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ شمالی ہندوستان میں بد نام زمانہ جیل میں نوجوانوں کو منتقل کیا جا رہا ہے لیکن کشمیریوں کے لبوں پر ایک ہی نعرہ ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں بھارت سے آزادی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے کس جنگ کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پانچ اگست ایسا دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی اقدامات اٹھائے، ہمیں نئی حکمت عملی نئے موڑ کو سامنے رکھ کربنانی ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال پر پارلیمان کا ہنگامی اجلاس بلایا، ہمیں دنیا کو پیغام دینا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر قوم متفق ہے، ہماری کوشش رہی کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پھر سے دنیا میں اجاگر کریں، سلامتی کونسل میں 54سال بعد مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، بھارت سیکیورٹی کونسل اجلاس میں جتنی رکاوٹ ڈال سکتا تھا وہ ڈالی، امریکا،روس ،فرانس ،برطانیہ لچک نہ دکھاتے تو اجلاس نہیں ہوسکتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News