
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اسنیپ چیکنگ کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسنیپ چیکنگ کے نئے طریقہ کار کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے ، اسنیپ چیکنگ کے لیے تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
ایک ضلع میں 15، مجموعی طور پر شہر بھر میں 105 اسنیپ چیکنگ کے پوائنٹ ہونگے ، تمام اضلاع میں مشتبہ گاڑیوں کو روکنے کے لیے آلات سے لیس ایک خصوصی ٹیم بھی موجود ہوگی۔
اسنیپ چیکنگ کے پوائنٹ پر آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریڈر موجود ہونگے ، ایک اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر 3، مجموعی طور پر 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر 315 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریڈر موجود ہونگے ۔
شہر بھی کے 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر ایک ایک لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا جائے گا ، اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر موجود 2 اہلکاروں کو پاکٹ کیمرہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
آئی جی سندھ نے بھی کراچی پولیس چیف کے نئے اسنیپ چیکنگ منصوبے کی منظوری دے دی ہے ، کراچی پولیس چیف جلد منصوبے کے حوالے سے بجٹ رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News