
وزیراعظم عمران خان کا سویڈن کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے سویڈن کے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام سے بھی آگاہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی جیوگرافیائی حیثیت تبدیل کی ہے دوسری جانب عمران خان نے بتایا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سیکیورٹی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور اب 27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرونگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر فورم حمایت جاری رکھے گا اور عمران خان نے اجلاس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News