
چمن تاج روڈ پے بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق آج (ہفتے) کو چمن میں تاج روڈ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں جے یو آئی ایف کے مقامی رہنما مولانا محمد حنیف اور دیگر دو افراد شہید ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News