Advertisement
Advertisement
Advertisement

80 لاکھ کشمیری مسلمان اجتماعی قبر میں ہیں، سراج الحق

Now Reading:

80 لاکھ کشمیری مسلمان اجتماعی قبر میں ہیں، سراج الحق
Siraj ul haq on Kashmir

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، کیونکہ 46 دنوں سے ہمارے 80 لاکھ کشمیری مسلمان اجتماعی قبر میں ہیں، اب حکمرانوں کے بیانات سےآگے بڑھ کرعملی اقدام اٹھا نا ہونگے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ جلسہ سے خطاب میں کہا کہ کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے دو روز قبل دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایل او سی کراس کرنے والوں کو دشمن قرار دینے کے  بیان سے امریکا اور مودی خوش ہوئے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں لاکھوں بچوں کو یتیم بنا دیا گیا، آج سرینگر میں آج ساتواں جمعہ تھا جو کہ ادا نہ کیا جا سکا کشمیری اپنے گھروں کے اندر قبریں کھود کراپنے بزرگوں کو دفنانے پر مجبور ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب نے جلسے میں اعلان کیا ایل او سی کراس کرنے والا پاکستان کا غدار ہو گا، میں پوچھنا چاہتا ہوں اگر انڈیا نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو پھر کاروائی کریں گے؟

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ 72 سالوں میں کتنے ممالک آزاد ہو گئے لیکن ایک کشمیر ہے جن کے ہاتھوں میں ابھی بھی زنجیریں ہیں ۔

امیر جماعت اسلامینے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اقوام متحدہ سے پوچھنا چاہتا ہوں مشرقی تیمور، سوڈان آزاد ہو گیا لیکن کشمیری آج بھی مر رہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہموجودہ حکومت کے پاس دو راستے ہیں ایک آگے بڑھ کر جنگ سرینیگر میں لڑنی ہے یا وہ اسلام آباد تک آ پہنچے پھر لڑنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر