
مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ رہنمائوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نیازی حکومت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی قیادت سے رہنماؤں و کارکنان کی ملاقاتوں پر پابندی پر بھی شدید تشویش ظاہر کی۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کی ناسازی طبع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی اسیر قیادت کو جیل میں کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔
مرتضیٰ وہاب نےکہا کہ دل کے مریض کو طبی سہولت نہ دیکر آمرانہ مثال قائم کردی ہے، حکومت کا یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے
مشیراطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر مملکت کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک قانون سے ماورا ہے۔
مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہوش کے ناخن لے اور آئین و قانون پر عمل کرے۔پی پی پی قیادت کو کچھ ہوا تو ذمہ دار، نیازی حکومت پر عائد ہوگی۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے کہا تھا کہ آصف زرداری کو فوری جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر نے سابق صدرآصف زرداری کو فی الفورجیل سے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا،شیری رحمان نے کہا کہ نیب کے میڈیکل بورڈ نے خود آصف زرداری کی صحت کو قابل تشویش قرار دیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہاتھا کہ آصف زرداری کے دل کی شریانیں بند ہیں،میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی گئیں اور نہ ہی کوئی بنیادی سہولیات نہیں دی جارہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News