
شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان سے ملاقات میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا، بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
تینوں رہنماؤں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود نے 5 اگست کو بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد بن سلطان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
دورے کے دوران مہمان وزرائےخارجہ کی پہلی ملاقات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ہوگی جبکہ وہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں وزرائےخارجہ دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات پر بات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ مسلمان ممالک کشمیر کے معاملے پر ابھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہے تو آگے چل کر وہ ہمارے ساتھ ہوں گے، وزیراعظم کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور عرب امارات کے وزیر خارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News