Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید تیمور اسلم کے اہلِ خانہ سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید تیمور اسلم کے اہلِ خانہ سے ملاقات
CM Punjab Visits Martyr Taimoor Aslam Residence

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہید لانس نائیک محمد تیمور اسلم کی رہائش گاہ پراُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو یا د رکھنے کا دن ہے، شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہم پُرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

سردارعثمان بزدارنے کہا کہ شہید فوجی جوان نے قوم کے کل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے، وطن پر نثار ہونے والے شہدا پر ناز ہے، وطن پر جانیں نثار کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ شہید لانس نائیک محمد تیمور اسلم نے پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، شہید محمد تیمور اسلم کے اہل خانہ کا بلند حوصلہ تعریف کے لائق ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہید لانس نائیک محمد تیمورکی دفاع وطن کے لئےعظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئےدعا کی۔.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محمد تیمور اسلم جیسے دلیر بیٹے پاک دھرتی کا فخر ہیں، محمد تیمور اسلم نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے، ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، محمد تیمور اسلم کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، شہداء کے خاندانوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر