
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ملا قات میں چینی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے کو آگاہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ اور عمران خان کی ملاقات کے دوران پاکستان اور چین میں وفود کی سطح پر بھی مزاکرات بھی ہوئے۔
ملاقات میں اقوام متحدہ کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سےملاقات ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں کہا ہے کہ ہندوستان کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہیں۔
واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سےامریکی سینیٹرلنزے گراہم نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وستم پربات چیت کی۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اورخطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے امریکی سینیٹر سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن سےانسانی بحران پیداہوگیاہے، بھارتی لاک ڈاؤن علاقائی استحکام کےلیےخطرہ ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیا میں دیرپاامن کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے افغان امن کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News