
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنگ کی نوبت آئی تو آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کردیا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بھارت کا امیج ہے ماضی میں کبھی ایسا نہیں رہا ہے، بھارت میں فاشسٹ حکومت اقتدار میں ہے اور نریندر مودی جیسے انتہا پسند کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا کنٹرول ہونا لمحہ فکر ہے۔
صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان بھارتی مسلمانوں کا مقدمہ بھی لڑے گا۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر اور مسلم امہ کا معاملہ یو این میں اٹھانے پر پاکستانی مطمئن ہیں اوروزیراعظم نے مسلم امہ کے لیے جو کیا وہ قابل ستائش ہے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدینہ کے لیے جو کوشش ہے وہ عمران خان کررہے ہیں، کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا خطاب بڑی بات ہے، پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور
ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے بلین ٹری منصوبہ شروع کی۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں میچ کھیلنے کے حوالے سے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا مشکور ہوں کہ وہ کراچی آئی ہے، آہستہ آہستہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News