
وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین نہ ملنے پر بچے کی ہلاکت کانوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے شہر لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے 10 سالہ بچے میر حسن کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا واقعے میں جس کی بھی غفلت ثابت ہوئی، اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔
مراد علی شاہ نے کمشنر لاڑکانہ کو ہدایت کی کہ انہیں واقعہ کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ شکارپور کا ہے تو وہاں بچے کا علاج کیوں نہیں ہوسکا؟ لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا کیا مسئلہ ہے؟ یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ایک ماں کی گود اُجڑ گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں جس کی بھی غفلت ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے 10 سالہ بچہ میر حسن جاں بحق ہوگیاتھا، جس کا تعلق شکارپور کے گاؤں داود ابڑو سے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News