گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیت گروہ کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول، 7 موبائل فونز، کیش، منشیات اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں تنزیل اشرف، محمد مبشر عرف موبی اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ فارنزک کے لئے بھیجا جائے گا۔
پولیس حکام نے واضح کیا کہ ملزمان پہ مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ رینجرز نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
