
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی صفائی مہم کی نگرانی مجھ سمیت تمام صوبائی وزراء کریں گے، جو کھلم کھلا کچرا پھینکے گا اب اسکو گرفتار کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کے پی ٹی اور کنٹونمنٹس کو بھی صفائی کے لیے خط لکھا ہے کہ کچرا جی ایس ٹی لے آئیں اگر کے پی ٹی اور کنٹونمنٹس صفائی نہیں کرتے تو ہم کریں گے، مختلف علاقوں میں چھپن جی ٹی ایس بنائے ہیں اور جہاں پلوں کی ضرورت ہے وہاں پل بنائیں گے۔
کراچی صائی مہم کے متعلق انکا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی سے ہم سولڈ ویسٹ بورڈ کے زریعہ کچرا لینڈ فل سایٹس پر پہنچائیں گے جبکہ وفاقی حکومت نے کل تیرہ ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹس تک پہنچایا اور ہم یومیہ بارہ ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سایٹ پر پہنچائیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کچرا بجلی اور کھاد بنانے کا بہترین خام مال ہے اسی وجہ سے ہم نے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ بنایا ہے جبکہ دوسری جانب سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ نے ضلع جنوبی میں سڑکیں بھی دھونا شروع کی ہیں لیکن سڑکیں دھونے پر کچھ لوگوں کو اعتراض کیا گیا۔
دوسری جانب شہر قائد میں تیس روزہ کلین مائی کراچی مہم کا آغاز ہوگیا، مہم میں چھ سو ڈمپرز ، ٹریکٹرز اورمحکمہ بلدیات کے 6 ہزار ملازمین حصہ لیں گے جبکہ وزیراعلی سندھ نےمیئر کراچی اور وزرا کےہمراہ مختلف علاقوں میں مہم کا جائزہ لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News