وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات دونوں نمائندوں میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
واضھ رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات ہوئی تھی جس میں میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور وزیر خارجہ نے بتای تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے مابین جلد ملاقات ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
