Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچرے کی سیاست بڑھتی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

کچرے کی سیاست بڑھتی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
Murad Ali Shah Talks about Karachi Garbage Issue

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کچرے کی سیاست بڑھتی جا رہی ہے۔

کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق شہر کی صفائی اور کچرا اٹھانے کا کام ڈی ایم سیز کا ہے  جبکہ نالوں کی صفائی کا کام کے ایم سی کا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ قائم کی ۔ ڈی ایم سیز نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو درخواست کی کہ وہ ان کے علاقوں کا کچرا اٹھائیں ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے ضلع جنوبی کراچی میں پہلے کام شروع کیا ،انتخابات کے دنوں میں یہ کام کچھ سست ہوگیا ۔جنوبی اور شرقی اضلاع میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کچھ بہتر کام کر رہی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈی ایم سی کے انتخابات ہوجائیں  پھر اگر ان کی کائونسلز چاہیں گی تو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کچرا اٹھائے گی ۔ ہمارے دیگر اداروں کی ایریاز میں اگر دیکھا جائے تو وہاں بھی کچرا پڑا ہے، مگر وہ بھی سندھ حکومت کےکھاتے میں ہیں ۔

Advertisement

انہو ں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نالوں سے کچرا اٹھا کر کھلی جگہ پھینک دیا ،اسے لینڈ فل سائیٹ نہیں لے گئے ، اس سے مسائل بڑھےاورشہر میں مکھیاں ہوگئیں ۔میں نے وفاقی وزیر علی زیدی سے خود بات کی اور کہا کہ کچرا لینڈ فل سائیٹ پہ پھینکیں ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے ڈی سی کو ڈسٹرکٹ وائیز کچرا اٹھانے کے اہداف دیے ہیں،ڈپٹی کمشنرز نے جہاں جہاں کچراہے اس کی تصاویر بنائیں اور علاقے وائیز تفصیلات جمع کیں ۔یہ کچرا اٹھا کر اپنے اپنے اضلاع میں عارضی جی ایس ٹی بنائی اور وہاں سے وہ کچرا لینڈ فل سائیٹ لے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر