Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنےوالے کچرے پرسیاست کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنےوالے کچرے پرسیاست کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان
Firdous Ashiq Awam Media Talk

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کو سہولیات پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے، سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت نے ایک سال مکمل کرلیا ہے، پاکستان بھر کے جمہوری سوچ زہن اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ کراچی کی عوام بھگت رہی ہیں۔ تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں جب صوبائی حکومت اس کے لئے تیار نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی صوبے کو تقسیم کرنے کے حوالے غیرزمہ دارانہ بیان کی مزمت کرتی ہوں، زاتی مفادات کا تحفظ کرنے والوں نے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لےاور تصادم کی بجائےمفاہمت سے کام لیا جائے, عوامی فلاح کے لئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرے۔

Advertisement

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل  اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔

 فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ خطاب ایک ایسے موقع پہ ہورہا ہے جب کشمیریوں کے حق خودارادیت کے موقف کو پارلیمنٹ سے دنیا کے سامنے لانا ہے، پوری قوم یکجا ہو کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔

 معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یکجہتی کی آواز کشمیریوں کے ذخم پر مرہم رکھے گی، آج قوم توقع کرتی ہے سندھ کے نام پر سیاست کرنے والے وہاں کے مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر