Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدعنوانی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

بدعنوانی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب
chairman nab executive board meeting

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ملک کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف کرپشن کیس میں انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہوئے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر اوقاف اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب نے گزشتہ 22ماہ میں 71ارب بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے۔

Advertisement

جسٹس جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےاور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل باقاعدگی سے کام کررہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور بیوروکریسی سمیت تمام طبقوں کی عزت نفس کو یقینی بنانے  کےعزم پر سختی سےعمل پیرا ہیں۔

جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں ہدایت کی کہ انکوائریز اور انویسٹی گیشنز وقت مقررہ پر انجام تک پہنچائی جائیں۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میگا کرپشن مقدمات  کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدعنوانی کے 600 ریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کرائے گئے اور بدعنوانی کے 1200 ریفرنس نیب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ بدعنوان عناصر کو نیب کورٹس میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر