
ملتان میں عدالت نے بچی کے قتل کے الزام میں تحریک انصاف کے ایم پی اے سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں قادرپوراں میں چند ماہ قبل سات سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش نہر سے ملی تھی، تاہم پولیس نے کیس کا مقدمہ درج نا کیا جس پر بچی کے والد نے عدالت میں مقدمے کے لیئے درخوست دائر کی۔
عدالت نے سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے واصف مظہر ران ، عاطف مہر، جعفر ، محمد خان ، جانی بلوچ ، منظور مودی اور اسلم کے خلاف تھانہ قادر پور راں کو مقدمہ درج کرنے کا کہا ہے جبکہ عدالت نے ایس ایچ او کو بھی ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News