
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب یوم عاشورہ اپنے اختتام کو ہے، پاکستانی اور بہادر کشمیری پیغام کربلا کو زندہ رکھیں.
وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کربلا کا پیغام ظلم ونا انصافی کے خلاف اور سچ پر ہمت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
کربلا ظلم، نا انصافی کےخلاف جدوجہد،ہمت سے کھڑے رہنے کا پیغام ہے، قوم اوربہادر کشمیری جدوجہد جاری رکھیں.
یوم عاشور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیریوں نے حق پرقائم رہتے ہوئے سنت امام حسین کوزندہ رکھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے اس دن دنیا بھر کے مسلمان نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت اور لازوال قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر میں بھارتی سامراج سے برسرِ پیکار عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا۔ کربلا کی طرح کشمیر بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ جذبہ شبیری ایمان و یقین، سچائی اور اصول پرستی کی روایت کو جلا بخشتا ہے جبکہ واقعہ کربلہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی آبیاری کا سر چشمہ ہے اور میرے نزدیک امام حسینؓ کا پیغام ہر قلب سلیم کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News