Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن داوڑاورعلی وزیر کی ضمانت منظور

Now Reading:

محسن داوڑاورعلی وزیر کی ضمانت منظور
MNAs Ali Wazir and Mohsin Dawar granted bail

ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے دونوں سیاسی رہنماؤں کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس ناصر محمد نے کی اور عدالت نے ارکان قومی اسمبلی کو مہینے میں ایک مرتبہ پولیس اسٹیشن میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے دونوں سیاسی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو افراد کی شخصی ضمانت کی عوض رہائی کا حکم دیا اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ بنوں کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں قومی اسمبلی کے گرفتار ارکان علی وزیر اور محسن داوڑ کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Advertisement

قومی اسمبلی کے گرفتار ارکان علی وزیر اور محسن داوڑ کو بنوں کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کےموقع پر عدالت میں سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نے دونوں ایم این ایز کے تمام کیسز یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی تھی۔

عدالت نے 9 جولائی کو ملزمان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ جس پر دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر