
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا پہلا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ،سول و عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ سمیت وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس خصوصی سیل کے قیام کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلقہ تازہ ترین صورتحال پر غور و خوض کرنا اور ملکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے پیش نظر،مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے موثر حکمت عملی وضع کرنے کے حوالے سے ضروری معاونت فراہم کرنا ہے۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اور پاکستان کی اب تک کی جانے والی سفارتی کاوشوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کشمیر کونسل کے اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز، چیرمین سینٹ کمیٹی برائے امور خارجہ، اور معزز ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کا بیانیہ مسلسل تبدیل ہوتا آ رہا ہے جبکہ پاکستان کا نقطئہ نظر یکساں، واضح، اور دوٹوک ہے
مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوران اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا بھر میں مختلف فورمز پراجاگر کرنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔
مخدوم شاہ محمود قریشیکا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے اور ان کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولود چاؤش اوغلو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ دونوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News