
چاغی میں پاک ایران حکام کا مشترکہ اجلاس ایرانی سرحدی علاقے میرجاوا میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران حکام کے مشترکہ اجلس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے کی جبکہ ایرانی حکام کی قیادت مرزبان درجہ اول کرنل شہرام خسرو منچ نے کی ہے۔
مشترکہ اجلاس میں ایران جانے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر چاغی کی ایرانی حکام کو بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ زائرین کے لیے تفتان سرحد پر 22 خصوصی امیگریشن کاونٹرز بنالیے ہیں جبکہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر امیگریشن کاؤنٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور ایف آئی گیٹ تفتان سے زائرین کے لیے الگ گزرگاہ قائم کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی بسوں کی حالت بہتر اور مطلوبہ ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں گے جبکہ مشترکہ اجلاس میں زائرین کو دونوں ممالک کے کسٹمز قوانین کی پابند بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News