
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر پر آج ایک زبان ہو کر کھڑے ہونا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے رنگین پورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کو چار دیواروں تک محدود کردیا گیا۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ آج مودی کی سوچ پوری دنیا کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہی ہے، دنیا کہہ رہی ہے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ دس لاکھ فوج کے سامنے کشمیر کی عوام سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے سب مسئائل سے بالا تر ہو کر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا، عمران خان اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم اکیلے کیوں نہ رہ جائیں لڑیں گے۔
وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہندوستان تقسیم ہو چکا ہے، وہاں بہت بڑا طبقہ بھارتی اقدام کے خلاف ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی سوچ آر ایس ایس کی سوچ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، کشمیر کے مؤقف پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔
وزیرِ خارجہ نئ یہ بھی کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارت کے یہ اقدامات بین الااقومی قوانین کے منافی ہیں، چودہ پٹیشن کشمیر کے مسئلے پر بھارت کی سپریم کورٹ میں جا چکی ہیں۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی یہ سوچ ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کرنی ہے، مشکل حالات میں ہمیں معشیت ملی،سورج کنڈ دوڈ کئی سالوں سے خراب تھی، فنڈ کی منظوری ہو گی بہت جلدی سے روڈ بنےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News