Advertisement
Advertisement
Advertisement

نون لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا تحریک انصاف کی جانب سےجواب

Now Reading:

نون لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا تحریک انصاف کی جانب سےجواب
pti on pmln

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے کہا ہے کہ جنہوں نے ملکی معیشت اورادارے تباہ کئے وہ ٹی وی پر بیٹھ کر بھاشن جھاڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نےنون لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس نے 5 سال میں معیشت کا جنازہ نکالا اسے نون لیگی وزیراعظم نے اسے اپنے جہاز میں بٹھا کر فرار کروایا۔

احمد جواد نے یہ بھی کہا کہ اہم قومی عمارتوں کو گروی رکھ کے قرضے لئے گئے اور قرض کی یہ رقم چرا کر ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد کا کہنا تھا کہ موصوف قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے کے باعث نیب تحقیقات کی زد میں ہیں۔

احمد جواد کا یہ بھی کہنا تھا کہ حتساب روک کر این آر او دے دیا جائے تو انکی بینائی لوٹ آئے گی اور این آر او مل جائے تو انہیں چاروں طرف خوشحالی دکھنا شروع ہوجائے گی۔

Advertisement

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عوام پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت متحرک اور پرامید ہیں،عوام ٹیکس دیں گے اور چوروں سے قوم کی لوٹی گئی دولت کی واپسی میں بھی حکومت کا ہاتھ بٹائیں گے۔

احمد جواد نے یہ بھی کہا کہ مریم اورنگزیب معیشت سمجھتی ہیں نہ انہیں اقتصادی امور کا کوئی ادراک ہے،مریم اورنگزیب نے جس معیشت کا سبق پڑھا ہے اس میں کرپشن حلال اور چوری جائز تھی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے مزید کہا کہ تعمیر تو کیا خاک کرنا تھی مریم اورنگزیب کے محبوب قائد اور انکے سمدھی نے موٹرویز تک گروی رکھے، مریم اورنگزیب معیشت پر تبصرہ آرائی سے پہلے بغل میں بیٹھے “دیسی ارسطو” سے انکے کارناموں کا احوال دریافت کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر