Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب
Chairman NAB Addressing

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات  کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ کے دوران 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے اور نیب کی احتساب عدالتوں میں سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فی صد ہے جو کسی بھی دوسرے اینٹی کرپشن ادارے کی نہیں ہے۔

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدعنوانی کے 600 ریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کرائے گئے اور بدعنوانی کے 1200 ریفرنس نیب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ بدعنوان عناصر کو نیب کورٹس میں سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے۔

اپنے بیان میں جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب قانون کے مطابق انسدا بدعنوانی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے اربوں روپے برآمد کرکے متاثرین کو واپس کیے جبکہ مضاربہ اور مشارقہ اسکینڈلز کے مقدمات کے 43 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

Advertisement

جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب کے اس وقت 1210 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیر التواء ہیں جن میں جلد سماعت کے لیے متعلقہ احتساب عدالتوں میں درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی پر سروے میں 59 فیصد عوام نے نیب پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر