Advertisement
Advertisement
Advertisement

امام حسینؓ کی قربانی ظلم کے خلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے، بلاول

Now Reading:

امام حسینؓ کی قربانی ظلم کے خلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے، بلاول
bilawal bhutto message on ashur

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے کربلا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ظلم و جبر اور جھوٹ کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیئے، خواہ اپنی جان گنوانی ہی کیوں نہ کرنا پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق یومِ عاشورہ کے موقعے پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ظلم اور جھوٹ کے خلاف مزاحمت کے لیے امامِ عالی مقام کی زندگی روشنی کا مینار ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اُن چند عظیم ہستیوں میں سے ہیں، جنہوں نے زندگی اور موت، فتح اور شکست اور عزت و رسوائی کی تعریف نئے سرے سے متعین کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جبر و تشدد کی جاری نئی لہر اور فلسطین سمیت دنیا کے دیگر علاقوں میں مظالم کے باعث اس سال یومِ عاشور کی اہمیت و افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امام حسین رضہ کی پیروی کرکے مظلوم لوگ جہاں بھی ہوں ناانصافی اور ظلم کے خلاف کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

Advertisement

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ اور جبر اُن عسکریت  و انتھاپسندوں کے بھی ہتھکنڈے ہیں، جو غلط تصورات کو مذہب سے جوڑتے ہیں ،عوام کو اس طرح کے متعصب اور جنونیوں کے عزائم سے خبردار رہنا چاہیئے،جب کبھی ظلم کسی بھی شکل و روپ میں سر اٹھائے، تو اسے ہر بار جذبہ و شجاعتِ امام حسین رضہ سے ہی مٹانا چاہیئے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم کربلا کے دیگر تمام شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں،اللہ تعالی ان سب کو اپنی رضا و خوشنودی عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر