Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرٹیکل 149 کی بات مسائل سے توجہ ہٹانا ہے،خورشید شاہ

Now Reading:

آرٹیکل 149 کی بات مسائل سے توجہ ہٹانا ہے،خورشید شاہ
Khurshid Shah Addressing in National Assembly

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے آرٹیکل 149 کی بات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرقانون کی آرٹیکل 149کی تشریح وفاق کے خلاف سازش ہےاوران کی باتوں سے کراچی میں تباہی پھیل جائے گی ۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ کچرے پر سیاست کی جارہی ہے، ہم حکومت کے خلاف ضرور ہیں مگر پارلیمنٹ توڑنے کے بالکل حق میں نہیں ہیں، ہمارا لیڈر کہتا ہے کسی ایسی تحریک میں نہیں جاؤں گا جو پارلیمنٹ کو توڑے

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے لیکن اس کو منتشر کون کررہا ہے،کراچی میں آپ کو سب قومیتیں ملیں گیں، لیکن 149 کا تذکرہ کیا جارہا ہے

خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ایک لچر شخص ہندوستان کا حکمران ہے، کشمیر کی صورتحال سامنے ہےاور جب ذمہ دار لوگ اس وقت ایسی بات کرینگے تو صورتحال مزید تشویشناک ہوگی

Advertisement

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نی یہ بھی کہا کہ اگر تاریخ کا حوالہ دے تو پاکستان سب نے ملکر بنایا لیکن قرارداد صرف بنگال اور دوسرا سندھ میں منظور ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی خورشید شاہ نے مزید کہا کہ لیاقت علی خان نے سندھ اسمبلی میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، ہم سندھ والے مغرور ہیں کہ پاکستان ہم نے بنایا، آج ایک خطرناک بحث چھیڑ دی گئی ہے، کراچی میں پنجابی، سندھی، بلوچی، پٹھان سب بستے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
افغانستان سے سیز فائر خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
دوحا امن معاہدے کے بعد پاک افغان سرحد جلد کھلنے کا امکان، دونوں فریقوں کا اصولی اتفاق
دوحا مذاکرات ہماری شرائط پر ہوئے، بھارت افغان دہشتگردوں کو فنڈ کرتا ہے، حنیف عباسی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر