وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال سے لاہور میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق جام کمال کی لاہور آمد پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔
دونوں وزرائے اعلی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں دونوں وزرائےاعلیٰ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیر اور پاکستان کو جدا نہیں کر سکتی۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ فاشسٹ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر اپنا گڑھا خود کھودا ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر جرأت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ معصوم کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں، ہر فورم پر انکا ساتھ دیں گے۔
اس موقع پرجام کمال نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں، ہر فورم پر انکا ساتھ دیں گے۔
ملاقات میں بلوچستان کے صوبائی وزراء نصیب اللہ مری، نور محمد، محمد عمر جمالی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء سمیع اللہ چوہدری، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
