Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: 8 سے10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی

Now Reading:

کراچی: 8 سے10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی
karachi double sawari banned 8 to 10 muharam

سندھ حکومت نے عاشورہ کے موقع پر 8 سے دس محرم تک کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آج سے تین دن کیلئے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی جبکہ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی ڈبل سواری کی پابندی سے مستنیٰ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تین دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ کو جلوس کے اطراف موبائل فون سروس معطل کرنے کی تجویز بھی دے دی۔

وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا۔

سندھ  حکومت نے موبائل فون پر پابندی کی تجویز وفاقی وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے جبکہ فول پروف سکیورٹی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل یکم ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز شاہ، صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور دیگر اہم افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا تھا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبہ سندھ میں کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی سیاسی عزم، قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس، رینجرز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی سخت محنت اور قربانیوں کی بدولت شہر میں امن و امان کی بحالی ممکن ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر